کراچی: 4 مسلح ڈاکو ڈیفنس فیز 7 میں دکان کا صفایا کر گئے

Last Updated On 13 September,2019 03:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں تھم نا سکیں، 4 مسلح ڈاکو ڈیفنس فیز 7 میں دکان کا صفایا کر گئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہوگئی۔

ڈیفنس فیز سیون جامی کمرشل میں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو دکان میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈکیتی کے دوران 2 ملزمان دکان کے باہر پہرا دیتے رہے جبکہ 2 ملزمان اندر لوٹ مار کرتے رہے۔

ہیلمٹ پہنے ڈاکو نے دکان کے کیش کاوںٹر کا صفایا کر دیا جبکہ ایک ڈاکو نے دکان میں موجود خریدار کو بھی موبائل فون اور نقدی سے محروم کر دیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔