ملتان: اغوا اور زیادتی کی وارداتوں میں اضافہ، شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

Last Updated On 23 September,2019 09:30 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں اغوا اور زیادتی کی وارداتیں خوفناک حد تک بڑھ گئی ہیں جن کی روک تھام کے لئے پولیس حکام نے تاحال کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی جس پر شہری تشویش کا شکار ہیں۔

ملتان ریجن میں گذشتہ 6 ماہ کے دوران 216 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 828 بچوں کو اغوا کر کے بدفعلی کی گئی جس پر پولیس نے مقدمات درج کر کے 11 سو 64 ملزمان کو بھی گرفتار کیا لیکن اسکے باوجود اغوا اور زیادتی کے واقعات کم نہیں ہو سکے جو گذشتہ سال کی نسبت انتہائی زیادہ ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نفری کی کمی کے باوجود جرائم کو کمٹرول کرنے کی کاوشیں کر رہے ہیں تاہم شہری بھی پولیس کی انکھ، بازو اور کان بن کر محکمے کی مدد کریں۔

پولیس اور شہریوں کے درمیان اعتماد کا بھی فقدان ہے جسکی وجہ سے اغوا اور زیادتی کے واقعات سمیت دیگر کرائم کی شرح کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھ رہی ہے۔