ٹوبہ ٹیک سنگھ: 3 سالہ مغوی بچہ پولیس نے ڈھونڈ نکالا، ایمرجنسی وارڈ منتقل

Last Updated On 07 October,2019 11:01 am

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اغوا ہونے والا بچہ حسن جس کی عمر 3 سال تھی، پولیس نے زندہ حالت میں رات ڈھونڈ لیا۔ تاہم حسن کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروا دیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اغوا ہونے والا بچہ حسن جس کی عمر 3 سال تھی، کل شام 4 بجے سے لاپتہ تھا۔ والدین کے شک پر پولیس نے علاقہ کے دو لڑکوں کو حراست میں لیا، تفتیش کے دوران حماد نامی لڑکے نے بتایا کہ بچہ کو گلہ دبا کر کماد کی فصل میں پھینک دیا۔

ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا اور بچے کو زندہ حالت میں ڈھونڈ لیا، حسن کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروا دیا گیا۔

بچے کے والد نے ڈپی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار احمد قریشی اور ڈی ایس پی نعیم عزیز سندھو کو بچہ زندہ حالت میں تلاش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔