فیروز والا: سیلفی کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

Last Updated On 01 November,2019 04:23 pm

فیروز والا: (دنیا نیوز) فیروز والا کے علاقہ امامیہ کالونی میں سیلفی کا شوق ایک اور جان لے گیا، 19 سالہ مزمل پستول سر پر رکھ کر سیلفی لینے لگا تو گولی چل گئی۔

دنیا نیوز کے مطابق حالیہ عرصے کے دوران سیلفی کے شوقین میں بہت سارے لوگ اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں، چند روز قبل مظفر گڑھ اور گجرات میں بھی نوجوان سیلفی کے چکر میں اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔ اب ایک اور واقعہ فیروز والا کے علاقہ امامیہ کالونی سے سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات : سیلفی کا جنون ایک اور جان لے گیا

امامیہ کالونی میں 19 سالہ مزمل پستول سر پر رکھ کر سیلفی لینے لگا تو اس دوران گولی چل گئی، نوجوان کو شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ: سیلفی کا جنون ایک اور بچے کی جان لے گیا

مزمل ہسپتال میں ز خمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، پولیس فیروز والا تھانہ نے لاش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔