کراچی: فائرنگ سے زخمی ہونے والے باپ بیٹا چل بسے

Last Updated On 02 November,2019 09:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے قائدآباد میں فائرنگ سے دونوں زخمی افراد دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت فاروق اور حارث کے ناموں سے ہوئی۔

دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں ایک اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ قائدآباد میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیاگیا۔ دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پولیس حکام کے مطابق مرنے والے باپ بیٹا ہیں۔ دونوں کی شناخت فاروق اور حارث کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ رشتہ داروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پیش آیا۔ رشتہ داروں نے فائرنگ کرکے فاروق اور حارث کو قتل کیا جسکے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہیں۔