اسلام آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

Last Updated On 05 January,2020 07:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت کے علاقے سواں گارڈن کے قریب موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں دو مسلح ڈاکو تھانہ رمنا کے علاقہ سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے، پولیس نے ڈاکوؤں کا پیچھا کر کے سواں گارڈن کے قریب پکڑ لیا، تاہم ان کے دیگر ساتھیوں نے اس دوران پولیس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل اسحاق موقع پر ہی شہید ہو گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے تفتیش کے لیے دو ٹیمیں تشکیل ددیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی ہے۔