اسلام آباد: پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار، وردیاں، ہتھکڑی اور وائرلیس برآمد

Last Updated On 06 January,2020 02:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کر لیا جن سے پولیس وردیاں، ہتھکڑی اور وائرلیس بھی بر آمد کر لیا گیا۔

وفاقی دارلحکومت کے تھانہ لوہی بھیر پولیس نے بڑی کارروائی کر کے اپنے آپ کو پولیس ملازم ظاہر کر کے وارداتیں کرنے والے گروہ کے 05 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی، جعلی پولیس یونیفارم، بوٹ، ہتھکڑی اور پسٹل ایم ایم نائن معہ امونیشن بر آمد کرلیا گیا۔

گرفتار کئے گئے ملزمان میں گینگ کا لیڈر قمر ممتاز، ساتھی اکرام اللہ، نعمت اللہ، عمران سہیل اور محمد گلفراز شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کی گئی۔ ملزمان جعلی پولیس والے بن کر شہریوں کولوٹتے تھے، ابتدائی تفتیش کےدوران ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کر لیا۔