کراچی: سندھ رینجرز کی کارروائیاں، متحدہ لندن کے 3 بھتہ خوروں سمیت 10 ملزمان گرفتار

Last Updated On 23 July,2020 04:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، متحدہ لندن کے 3 بھتہ خوروں سمیت 10 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کر لی ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے شارع فیصل کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا جن کا تعق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزمان اسلحے کے زور پر بھتہ وصولی اورچندہ اکٹھا کرنے میں ملوث ہیں۔

رینجرز نے کورنگی، انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن اور فیروز آباد کے علاقوں سے سات ملزمان کو گرفتارکیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد ہوئی ہے، ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔۔