کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سٹی کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مروا زیادتی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔
کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں مروا کو ذیادتی اور اس کے بعد قتل کرنے والے نواز نامی ملزم کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا،عدالت سے ملزم کا سی آر او اور تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ جس پر عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 5 سالہ بچی مروا کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کر لیا
دوسری جانب پولیس نے کیس کے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے، پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ اعلی افسران کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔