کراچی: 5 سالہ بچی مروا کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کر لیا

Published On 09 September,2020 07:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں عیسیٰ نگری کی رہائشی بچی مروا کے قاتل کو گرفتار کر لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کراچی میں پانچ سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملی تھی، جسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور زیادتی کے بعد وزنی چیز سر پر مار کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے تفتیش کے دوران متعدد مشکوک لوگوں کو حراست میں بھی لیا تھا۔ اس واقعے کے بعد شوبز انڈسٹری سمیت پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے بھی شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: 5 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق، سر پر وزنی چیز مار کر قتل کیا گیا

پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ عیسیٰ نگری کی رہائشی بچی مروا کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نواز مقتول بچی کا پڑوسی ہے۔ ملزم نواز کو جائےوقوعہ سےملنےوالےشواہد پرگرفتارکیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے گھر کا معائنہ کیا تو گھر دھلا ہوا تھا، ملزم نواز گرفتاری کے بعد بار بار بیان بدل رہا ہے۔ ملزم نواز کے گھر کا پردہ کچرا کنڈی سے ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مروہ زیادتی کیس: فنکاروں کا ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کے نفاذ کا مطالبہ

یاد رہے کہ بچی کو انصاف کے لیے سوشل میڈیا پر بھی صدائیں بلند کی جا رہی تھیں ٹویٹر پر بھی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکاراؤں نے انصاف کے لیے وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Advertisement