لاہور: (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے شہر قائد میں 5 سالہ ننھی بچی مروہ کے ساتھ زیادتی، تشدد اور پھر اسے قتل کرنے کے معاملے پر آواز اٹھاتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے ملک میں ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب خالی پلاٹ سے ایک کمسن بچی کی لاش ملی تھی۔ بعد ازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق بھی ہوگئی تھی۔
ننھی مروہ کے ساتھ اتنے بہیمانہ سلوک اور بے رحمی سے قتل کرنے کے واقعے نے ایک بار پھر ہر آنکھ اشکبار کردی۔ شوبز فنکاروں نے بھی ننھی مروہ کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم کو بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد انہیں قتل کرنے والے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کا نفاذ کرنا چاہیئے تاکہ بچوں کے ساتھ بہیمانہ سلوک کرنے والے ملزمان عبرت کا نشان بن سکیں۔
اداکارہ ثنا جاوید نے ننھی مروہ کی تصویر شیئر کی اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایک اور 5 سال کی معصوم بچی کے ساتھ ظلم برپا ہوگیا۔ اس طرح کے واقعات اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک پاکستان میں عوامی سطح پر بچوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب افراد کو پھانسی دینے کا فیصلہ نہیں کیا جاتا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: پانچ سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملنے کا واقعہ، مزید 17 مشتبہ افراد گرفتار
ثنا جاوید نے وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کا نفاذ کیا جائے۔
اداکارہ ارمینا خان نے بھی ننھی مروہ کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ میں نے بچی کی جلی ہوئی لاش کی تصویر دیکھی ہے اور یہ منظر خوفناک ہے آخر کب یہ سب ختم ہوگا؟
Raped and burnt. I’ve seen the image and it is beyond HORRIFIC. When will this stop?! #JusticeForMarwah pic.twitter.com/ZWmrABRAd0
— Armeena (@ArmeenaRK) September 6, 2020
عاصم اظہر نے نہایت غصیلے لہجے میں حکام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک کام کرتے ہیں سب پر پابندی لگادیتے ہیں لیکن ان ملزمان کو پھانسی نہیں دینا بس۔ بہت اعلیٰ۔
How many more angels like Marwah till we wake up. I’m sorry Marwah, yahan ye zyada tension hai ke kaun kaise kaprhe pehen raha hai, kaun kisse shaadi kar raha hai, kaun Shia hai kaun sunni... bas kuch nahi hai tou wo insaaniat. #JusticeForMarwah
— Asim Azhar (@AsimAzharr) September 7, 2020
انہوں نے مزید لکھا کہ مروہ کی طرح اور کتنی ننھی پریوں کے ساتھ یہ حادثات ہونے کے بعد ہم جاگیں گے۔ انہوں نے مروہ سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہمیں معاف کردو مروہ کیونکہ یہاں یہ زیادہ ٹینشن ہے کہ کون کیسے کپڑے پہن رہا ہے، کون کیسے شادی کررہا ہے۔ بس کچھ نہیں ہے تو وہ انسانیت۔
#JusticeForMarwah #JusticeForMarwa pic.twitter.com/Fw4mHaLQhK
— Ushna Shah (@ushnashah) September 7, 2020
اداکارہ اشنا شاہ نے بھی ننھی مروہ کے ساتھ ہونے والے ظلم اور زیادتی پر انسٹاگرام پر افسوس کا اظہار کیا۔