جعلی خبریں
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے افغانستان کی جانب سے سپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 اور 25 ستمبر کی درمیانی شب گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر جارحیت کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان جانب سے کارروائی کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ سرحدی علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ بھی جاری رہی۔
ذرائع نے کارروائی کو افغان جانب سے پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کے خلاف جوابی اقدام قرار دیا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی مؤقف میں کہا گیا افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ زمینی صورتِ حال سے مطابقت نہیں رکھتا۔
پاکستانی ذرائع کا کہنا تھا کہ سرحدی جھڑپ کے دوران افغان طالبان کو جانی نقصان اٹھانا پڑا اور 13ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔