فضائی حملوں میں زخمی دہشتگردوں سے انٹرویو کرنیوالے افغان ٹائمز کے دو نمائندے گرفتار

فضائی حملوں میں زخمی دہشتگردوں سے انٹرویو کرنیوالے افغان ٹائمز کے دو نمائندے گرفتار

افغان میڈیا کے مطابق فضائی حملوں میں زخمی ہونے والے دہشتگردوں سے انٹرویو کرنے والے دونوں صحافیوں کو تشدد کے بعد نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا۔

صحافیوں کی گرفتاری کے بعد طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغانستان میں موجود دہشتگردوں سے متعلق حقائق چھپانے کی کوشش پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد گروہوں کو افغانستان میں محفوظ ٹھکانے دینے پر بڑھتے سوالات کے دوران صحافیوں کی حراست پر بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے خلاف الزامات کی آڑ میں افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔