خلاصہ
- نیویارک: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی ختم کریں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے سائیڈ لائنز پر او آئی سی رابطہ گروپ برائے افغانستان کے اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بابت ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے افغانستان کے اندر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا، اور شہر کوہاٹ میں حالیہ دہشت گرد حملے کو یاد کر کے دہشت گردی کے سنگین خطرے پر بات کی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروہوں اور ان کی پناہ گاہوں کے خلاف فوری اور ٹھوس کارروائی کی ضرورت ہیں، طالبان افغانستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں اور وعدوں کی پاسداری کریں۔
وزیر خارجہ نے مستحکم اور خوشحال افغانستان کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ طالبان خواتین اور لڑکیوں پر عائد پابندیاں بھی ختم کریں۔