کراچی : سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

Published On 19 March,2024 09:56 am

کراچی : (ویب ڈیسک ) کراچی کے منگھو پیر روڈ پر نورس چورنگی کے قریب محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد ولی رحمٰن کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد ولی رحمٰن کے قبضے سے دستی بم برآمد ہوا ہے ، ولی رحمٰن متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا ہے، اس کا تعلق کمانڈر عظمت اللہ عرف طارق گروپ سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ولی رحمٰن نے ہلاک دہشت گرد قاری حسین سے خودکش حملے کی ٹریننگ لی تھی، گرفتاری کے خوف سے 2009 میں ولی رحمٰن دبئی فرار ہوگیا تھا۔
 

Advertisement