ملیر جیل میں ایڈز رپورٹ مثبت آنے پر قیدی نے خودکشی کرلی

Published On 19 March,2024 04:58 pm

کراچی:(دنیا نیوز)ملیرجیل میں قیدی نےایڈز رپورٹ مثبت آنےپرخودکشی کرلی۔

صوبائی وزیرجیل خانہ جات علی حسن زرداری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو ہلاک ہونے والے قیدی کی تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق قیدی عذیرخان جدون نے موذی مرض ایڈز کی رپورٹ مثبت آنے پر دلبرداشتہ ہوکر جیل کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔

ذرائع کامزید کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والا قیدی ایچ آئی وی رپورٹ مثبت آنے کی وجہ سے ذہنی دباؤ کاشکار تھا، وزیر جیل خانہ جات نے مقتول کے اہلخانہ کی تعزیت واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

Advertisement