اےاین ایف کی کارروائیاں ، منشیات برآمد،4 ملزمان گرفتار

Published On 19 March,2024 09:04 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے پانچ کارروائیوں میں52 کلومنشیات برآمد کرتے ہوئے4ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد،لاہوراورتربت میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 51 کلو چرس برآمد،440 گرام آئس برآمد کی گئی ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی میں 124 ہیروئن اور4 مشکوک مواد سےبھرےکیپسولز برآمدکیے گئے، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔