اے این ایف کی کارروائیاں ، منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

Published On 20 March,2024 09:27 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 6 کارروائیوں میں30 کلومنشیات برآمد کرلی جبکہ 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، پشاور، حب، تاندلیانوالہ اورجامشورو میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 13 کلو ہیروئن،13 کلو400گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ کارروائی میں 1.5 کلو افیون ،980 گرام آئس برآمدکی گئی، کارروائی میں 1943 نشہ آور گولیاں،85 آئس بھرےکیپسولز بھی برآمد کرلیے گئے۔

ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔