لاہور: پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک

Published On 22 March,2024 01:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا، ورثاء نے پولیس گردی کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وقار ولد الطاف کو لاہور کے علاقے تھانہ ٹاؤن شپ کی پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کر رکھا تھا تاہم گزشتہ روز پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔

پولیس نے حالت خراب ہونے پر ملزم وقار کو جناح ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، دوسری جانب ورثا نے الزام لگایا ہے کہ وقار پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوا، ورثا نے پولیس کیخلاف سڑک پر ٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا۔