گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈز کاخفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن،6 ملزمان گرفتار

Published On 21 March,2024 10:01 am

کراچی: (دنیانیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پرگوادر کے علاقے سربندر میں سرچ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق ملزمان سے 2 عددبوریوں میں چھپائے گئے 36عدد گلاک پستول برآمد کیے گئے ہیں، ملزمان کی نشاندہی پرقریبی گھروں کی تلاشی کے دوران موٹر سائیکل،2 گاڑیاں،ایک ڈبل بیرل شاٹ گن بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ اسلحہ، گاڑیاں اور ملزمان کو حراست میں لےکرقانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے جیوانی کے علاقے کھلے سمندر میں بھی اینٹی ٹرالنگ آپریشن کیا، کوسٹ گارڈ فشنگ ٹرالر کو دو گھنٹے تعاقب کرنے کے بعد قبضے میں لے کر جیوانی جٹی پر منتقل کردیا۔
 

Advertisement