کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

Published On 20 March,2024 11:33 am

کراچی : (دنیانیوز) سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتارکرلیے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان کی گرفتاری تکنیکی بنیادوں پر کی گئی ، گرفتار ملزمان میں محمد شہباز، فہیم احمد میرانی اور محمد بابرخان درانی شامل ہیں ، ملزمان نے 17 مارچ کو گلشن اقبال بلاک 17 میں چکن سپلائر سے لوٹ مار کی تھی ، رینجرز چوکی پر تعینات اہلکاروں کی مداخلت پر ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

ترجمان کے مطابق واقعہ کامقدمہ عزیز بھٹی تھانےمیں درج ہے، ملزمان سے اسلحہ، ایک موٹر سائیکل اور 12 موبائل فونز بھی برآمد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان منظم گروہ کی صورت میں کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کاروباری افراد سے اسلحے کے زور پر رقم چھیننے اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں ، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

Advertisement