کراچی: مبینہ پولیس مقابلے، 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 21 March,2024 05:45 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 6 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گزری میں پولیس کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، ملزموں کی شناخت ریحان اور شاہد کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، مال مسروقہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا اس دوران دو ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے 4 موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوا، پولیس نے مزید تفتیش کیلئے دونوں کو تھانے منتقل کر دیا۔

ادھر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 میں شہریوں کو لوٹنے والے دو ڈاکوؤں کا سامنا پولیس سے ہو گیا، پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ملزموں نے گولیاں چلا دیں، جوابی کارروائی کے دوران دونوں کو حراست میں لے لیا، ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا۔