پانی کے تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی گھر کے 3 افراد جاں بحق

Published On 23 March,2024 08:38 pm

کرک: (دنیا نیوز) تحصیل بانڈہ کے علاقہ گرگری میں دو فریقین کے مابین پانی کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement