قاتل ڈور کے وار جاری، مزید 2 افراد شدید زخمی

Published On 25 March,2024 11:56 pm

کراچی، سیالکوٹ: (دنیا نیوز) پتنگ بازی عروج پر ، قاتل ڈور نے آج بھی دو افراد کو شدید زخمی کردیا۔

کراچی کھوکھر آپار میں پتنگ کی ڈورگلے پرپھرنے سے ایک شخص کےزخمی ہوگیا جبکہ سیالکوٹ میں سٹی سرکل کی حدود میں ڈور پھرنے سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

کراچی میں موٹرسائیکل سوار اپنے گھر جارہا تھا کہ اچانک پتنگ کی کی ڈور گلے میں لپٹ گئی، مذکورہ شخص گلا کٹنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، کھوکھرآپار پولیس نےعلاقے کےدوپتنگ بازوں کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب سیالکوٹ میں سٹی سرکل کی حدود میں عزیز نامی نوجوان جنرل بس سٹینڈ سے کچہری کی طرف آرہا تھا کہ راستے میں ڈور پھرنے نوجوان کا چہرہ شدید زخمی ہوگیا، نوجوان کو زخمی حالت میں سردار بیگم ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا۔