افطار کا سامان نہ لانے پر جھگڑا، شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر مار ڈالا

Published On 25 March,2024 10:07 pm

فیروزوالہ: (دنیا نیوز) فیروزوالہ برج اٹاری میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

بیوی کا شوہر سے جھگڑا روزہ کے لیے افطاری نہ لانے پر ہوا، مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی جس میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

فیروزوالہ پولیس نے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔