کوٹ ادو: (ویب ڈیسک) کوٹ ادو میں اعتکاف میں بیٹھے 13 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ اعتکاف میں بیٹھے 28 سالہ شخص نے اعتکاف میں بیٹھے 13 سالہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کانشانہ بنایا تھا۔
پولیس کے مطابق سنانواں میں پیش آنے والے واقعہ کا ملزم ملتان میں رشتےداروں کےگھر چھپا ہوا تھا، متاثرہ بچےنے پولیس کوبیان دیا کہ ملزم نے اعتکاف کے دوران بدفعلی کی۔
ملزم نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا جس کی وجہ وہ شور نہ مچاسکا، متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔