گوجرانوالہ: لوٹنے کی کوشش پر شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، ایک فرار

Published On 10 April,2024 08:00 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں لوٹنے کی کوشش کے دوران شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ فیروزوالہ کی حدود میں 2 موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے شہری کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی تو شہری نے اپنے پاس موجود پستول سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر دم توڑ گیا۔

فرار ہونے والے ڈاکو کی فائرنگ سے شہری بھی زخمی ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے متاثرہ شخص کی شکایت پر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔