شوبز مصروفیات کے باعث شوہر کیساتھ زیادہ وقت نہیں گزار پاتی: انوشکا شرما

Last Updated On 15 August,2018 11:59 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ وہ شادی کے بعد بھی شوبز مصروفیات کے باعث اپنے شوہر ویرات کوہلی کو وقت نہیں دے پاتیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے اپنی نجی زندگی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ 15 برس کی عمر سے کام کر رہی ہیں یہاں تک کہ ازدواجی زندگی کے بعد بھی کام کو جاری رکھا ہوا ہے اور اسی عادت کی وجہ سے آج تک شادی شدہ اور گھر پر رہنے کا احساس کبھی محسوس نہیں ہوا۔

انوشکا شرما نے شوہر سے متعلق مزید انکشاف کیا کہ ساری زندگی مسلسل کام کرنے کی وجہ سے شادی کے بعد بھی میں ویرات کیساتھ زیادہ وقت نہیں گزار پاتی۔