کترینہ ووگ میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں

Last Updated On 05 December,2018 11:16 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف ووگ میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں۔ ۔ کترینہ نے سنہری رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ انتہائی پرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف ووگ انڈیا میگزین کے دسمبر کے شمارے کے سرورق کی زینت بن گئیں جس میں انہوں نے مختلف رنگوں پر مشتمل سکرٹ پہن رکھی ہے جبکہ وہ گھنگھریالے بالوں میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کے ساتھ فلم زیرو میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

 

Advertisement