عاطف اسلم کا ویلنٹائن ڈے کے موقع پر نیا گانا 'بارشیں' ریلیز

Last Updated On 14 February,2019 10:26 am

لاہور: (ویب ڈیسک) عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر دل کے تار چھیڑنے والا نیا گانا 'بارشیں' ریلیز کر دیا۔ اس سے قبل ان کا آنے والا گانا 'بارہ بجے' میوزک لورز میں مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔

گانے کی میوزک ویڈیو میں عاطف اسلم کا ساتھ بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا نے دیا ہے جبکہ گیت کے بول بھارتی کمپوزر آرکو پراوو مکھرجی کی مہارت کا نتیجہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عاطف اسلم کے گانے کو 5 لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اس گانے کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ اگر ویلنٹائن ڈے پر آپ کو کوئی یاد آ رہا ہے تو یہ گانا یقینا آپ کیلئے ہے۔

 

Advertisement