عاشر عظیم کو وطن واپس لانے، ملازمت پر بحالی کی قرارداد جمع

Last Updated On 01 April,2019 11:44 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) معروف اداکار و مصنف عاشر عظیم کو عزت اور احترام کے ساتھ پاکستان واپس لانے اور انہیں سرکاری نوکری پر بحال کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رکن سیمابیہ طاہر کی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عاشر عظیم نے پاکستان کسٹم میں ایمانداری کے ساتھ خدمات انجام دیں، وہ ہمیشہ بطور پاکستانی اپنا تعارف کراتے ہیں۔ اُن کی ایمانداری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ قرض اتارنے کیلئے کینیڈا میں ٹرک چلا رہے ہیں، انہیں واپس لایاجائے اور نوکری پر بحال کیا جائے۔