1160 فنکاروں اور ہنرمندوں کے وظائف کیلئے سمری تیار

Last Updated On 23 May,2019 09:51 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے 1160 فنکاروں اور ہنرمندوں کو وظائف دینے کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بجھوا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر نے سینئر فنکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران وظائف بحال کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ سینئر، معمر اور بے روزگار فنکار پنجاب حکومت سے اپیل بھی کر چکے ہیں کہ انہیں عید سے قبل وظائف کے چیک دئیے جائیں۔

صمصام بخاری نے فنکاروں کویقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کوشش کریں گے کہ عیدالفطر سے قبل وظیفے کی رقم مل جائے تاکہ مستحق افراد عید باعزت طریقے سے گزار سکیں۔
 

Advertisement