چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے استعفیٰ دیدیا

Last Updated On 22 May,2019 11:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے کہا کہ انہوں نے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی ہے تاہم ابھی وزیراعظم سے ان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

ہارون شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کسی بات پر کوئی اختلاف نہیں، ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔