شرجیل میمن کے اثاثے کتنے تھے؟ دنیا نیوز نے نیب تحقیقاتی رپورٹ حاصل کرلی

Last Updated On 22 May,2019 06:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کرپشن کے الزام میں گرفتار شرجیل میمن کیس میں انکشافات سامنے آگئے۔ شرجیل میمن کے اثاثے کتنے تھے اور ظاہر کتنے کیے گئے؟ دنیا نیوز نے نیب تحقیقاتی رپورٹ حاصل کرلی۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ 2011ء سے 2018ء تک آمدن ٹیکس ریٹرن 22 کروڑ 64 لاکھ ظاہر کیے۔ ایف بی آر کے مطابق خاندان کی سالانہ آمدن تقریباً 29 کروڑ ظاہر کی گئی۔ خاندان کی آمدن، جائیداد اور اثاثہ جات مالیت میں فرق پایا گیا۔

ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کی اصل انکم ایک ارب 71 کروڑ 53 لاکھ سے زائد ہے۔ اصل اور ظاہری مالیت میں ایک ارب 42 کروڑ 58 لاکھ سے زائد کا فرق ہے۔

تحقیقات میں ملزم پر کرپشن میں مسلسل ملوث ہونا پایا گیا۔ ملزم شرجیل انعام میمن کے بیرون ملک میں اربوں روپے کے اثاثہ جات ہیں۔ شرجیل میمن دبئی میں کئی فلیٹس اور ولاز کے مالک ہیں۔ ملزم انٹرنیشنل گلف گروپ میں کاروباری شراکت بھی رکھتے ہیں۔

 

Advertisement