نوشہرہ: لو میرج کرنیوالے جوڑے کو لڑکی کے والد اور بھائیوں نے قتل کر دیا

Last Updated On 23 May,2019 03:34 pm

پشاور: (دنیا نیوز) نوشہرہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے والد اور بھائیوں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ملزمان دونوں کی لاشیں ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

دنیا نیوز کے مطابق نوشہرہ مصری بانڈہ میں گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے والد اور بھائیوں نے گن پوائنٹ پر اغواکے بعد تشدد کے بعد فائرنگ کر کے موت کے گھات اتار دیا۔ اعزاز شاہ اور طیبہ نے 15 مئی کو گھر سے بھاگ کر چارسدہ میں 16 مئی کو پسند کی شادی کی تھی۔

پسند کی شادی کرنیوالی طیبہ کے والد اور بھائیوں نے دونوں کو تشدد کے بعد گاؤں میں سرعام موت کے گھات اتاردیا اور لاشیں ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے دونوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں، مقتول اعزاز شاہ کے ماموں میر زمان کی مدعیت میں مقتولہ طیبہ کے والد اور بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
 

Advertisement