گوادر کے قریب کارروائی کے دوران ایک ہزار 750 کلو چرس برآمد

Last Updated On 23 May,2019 02:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے قریب تربت روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب 88 کروڑ روپے مالیت کی 1750 کلو چرس برآمد کر لی۔

بتایا گیا ہے کہ چرس تربت روڈ پر ٹرک سے قبضے می لی گئی، کوسٹ گارڈز کو منشیات کی بھاری مقدار کی اسمگلنگ کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کی گئی جس کے دوران اہلکاروں نے ٹرک سے ایک ہزار 7 سو پچاس کلو چرس برآدم کر لی جس کو ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔

کوسٹ گارڈز نے منشیات اور ٹرک کو قبضے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔