گلگت کے مرزا علی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی

Last Updated On 22 May,2019 04:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما مرزا علی نے دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی۔

دنیا نیوز کے مطابق شمشال کے رہائشی مرزا علی نے رات 2 بجے ماؤنٹ ایورسٹ سر کی. پاکستانی کوہ پیما ریکارڈ بک میں چوٹی سر کرنے والوں میں شامل ہوگئے۔

مرزا علی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے بھائی ہیں۔

یاد رہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ نیپال میں واقع دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ہے جس کی اونچائی 8 ہزار 848 میٹر ہے۔
 

Advertisement