سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: حریم فاروق

Last Updated On 16 August,2019 11:14 am

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے جنگ کے نام پر بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہمارے ملک میں بہت ٹیلنٹ اور وسائل موجود ہیں جنہیں استعمال میں لا کر پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی دوڑ میں شامل ہو سکتا ہے۔

حریم فاروق کا کہنا تھا کہ میں لوگوں اور طلبہ کا حوصلہ بڑھاتی ہوں کہ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے بھی کچھ کریں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور انہیں ملک اور لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لانے کے لئے سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اپنے کام سے لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لاﺅں گی اور اس کے لئے سکول کھولیں گی۔