لاہور: (دنیا نیوز) گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان عدالتی جنگ شدت اختیار کرگئی۔ میشا شفیع نے علی ظفر پر 200 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔
گلوکارہ میشا شفیع نے درخواست میں موف اختیار کیا کہ علی ظفر نے میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات لگائے، ادکار علی ظفر کے جھوٹے الزامات سے شہرت کو نقصان پہنچا، علی ظفر نے کہا کہ میشا نے کینڈین نیشنیلٹی حاصل کرنے کے لیے جھوٹا الزام عائد کیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ علی ظفر نے میڈیا پر بیان دیا کہ میں ایک شریف شہری ہوں اور میشا شفیع جھوٹی خاتون ہے، الزام لگایا کہ میں قانون اور عدالت کا احترام کرتا ہوں میشا شفیع قانون اور عدالت کو نہیں مان رہی، علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع نے پیسوں اور لالچ میں آکر جنسی ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ علی ظفر کو 200 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔