تمام ایئرپورٹس پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

Last Updated On 14 September,2019 04:28 pm

لاہور (نیوز رپورٹر)تھانوں کے بعد اب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی موبائل فون پر پابندی لگا دی ۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ملازم دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملکی ایئرپورٹس کے ایپرن،اور لائونج میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ممنوعہ جگہوں پر موبائل فون کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔