سمندر سے پانی کے نمونے حاصل کرنے کیلئے روبوٹ تیار

Last Updated On 16 September,2019 03:41 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) آپ نے پانی سے باہر نکل کر مختصر وقفے تک پرواز کرنے والی مچھلیاں ضرور دیکھی ہوں گی لیکن اب امپیریل کالج لندن کے ماہرین نے عین اسی طرح پانی سے باہر نکل کر مختصر مدت تک اڑنے والا ایک روبوٹ تیار کیا ہے جو بہت سے کام انجام دے سکتا ہے۔

یہ روبوٹ پانی سے جست لگا کر باہر نکلتا ہے اور ہوا میں 26 میٹر تک بلند ہو جاتا ہے اور اسے سمندر سے پانی کے نمونے لینے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ روبوٹ کا کل وزن 160 گرام ہے جو پانی میں غوطہ لگا کر اندر تیرتا رہتا ہے اور پانی کے نمونے لے کر فوراً باہر نکل آتا ہے۔
 

Advertisement