پی آئی اے طیارے کے انجن میں آتشزدگی، پائلٹ کی ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ

Last Updated On 15 September,2019 02:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ائیرلائن پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، لاہور سے جدہ جانے والے پی آئی اے طیارے کے انجن میں ٹیک آف کرتے ہی آگ لگ گئی، پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت ملتے ہی فلائٹ کو واپس لاہور ائر پورٹ پر اتار لیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں‌ ہوا، طیارے میں‌ 200 سے زائد مسافر سوار تھے.

بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کا بوئنگ 777  طیارہ ٹیک آف کے بعد جیسے ہی لاہور کی حدود سے باہر نکلا تو انجن نمبر ایک میں آگ لگ گئی، پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے مدد طلب کی جسے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مل گئی۔ پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو ایک انجن کی مدد سے واپس ائیرپورٹ پر اتار لیا جہاں ہنگامی حالت نافذ تھی، ریسکیو عملے نے طیارے کو گھیرے میں لے کر آگ پر قابو پا لیا جس پر مسافروں نے سکھ کا سانس لیا۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے، انجنئرنگ عملے نے بوئنگ 777کو چیک کیا اور انجن میں آگ لگنے کی وجہ شاٹ سرکٹ بتائی، ۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سول ایوی ایشن کا عملہ مسافروں کیلئے دوسرے طیارے کے انتظام میں مصروف ہیں۔ 

 

Advertisement