ملک بھر میں موسم کی خرابی، پی آئی اے کا آپریشن متاثر

Last Updated On 09 August,2019 10:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف حصوں میں موسم کی خرابی سے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا آپریشن متاثر ہو گیا۔

10 اور 11 اگست بروز ہفتہ اور اتوار کو کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ دس اگست بروز ہفتہ کراچی سے سکھر جانے والی پرواز پی کے 536 اور 537، اسلام آباد سے بہاولپور کی پرواز پی کے 687 اور 688 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے سکھر کی پرواز پی کے 631 اور 632، ملتان سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 581 کا شیڈول ٹائم دوپہر 30: 2 بجے کر دیا۔ اس کے علاوہ گیارہ اگست بروز اتوار کراچی سے رحیم یارخان کی پرواز پی کے پی کے 582 اور 583 منسوخ کر دی گئی ہے۔

کراچی سے بہاولپورجانے والی پرواز پی کے 588 اور 589 اور کراچی سے سکھر جانے والی پرواز پی کے 530 اور 531 کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کراچی سے ملتان جانے والی پرواز پی کے 580 اور 581 اور اسلام آباد سے ملتان جانے والی پرواز پی کے 681 اور 682 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
 

Advertisement