پی آئی اے کا پری حج آپریشن مکمل، آخری پرواز عازمین کو لے کر روانہ

Last Updated On 05 August,2019 06:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا پری حج آپریشن مکمل ہو گیا ہے، پی آئی اے کی آخری پرواز 739 عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ ہو گئی ہے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 739 کے ذریعے لاہور سے 400 عازمین حجاز مقدس روانہ ہوئے۔ پری حج آپریشن کے دوران 78258 عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا۔

پی آئی اے نے حج آپریشن کے دوران 294 پروازیں آپریٹ کیں۔ پی آئی اے پوسٹ حج آپریشن کا آغاز 17 اگست سے شروع ہوگا، بعد از حج آپریشن 14 ستمبر تک جاری رئیگا۔
 

Advertisement