گرین ٹری پائتھن دنیا کا سب سے خوب صورت سانپ

Last Updated On 15 September,2019 11:51 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) سانپ کا نام سنتے ہی خوف سا طاری ہوتا ہے لیکن دنیا میں ایسے سانپ بھی ہیں جو دیکھنے میں انتہائی دلکش ہوتے ہیں ان میں سے کچھ زہریلے ہیں تو کچھ بے ضرر ہیں اور گھروں میں پالے جاسکتے ہیں۔

دنیا کا خوبصورت ترین سانپ گرین ٹری پائتھن ہے جبکہ نیلا دوڑنے والا سانپ، مشرقی کوڑھیالہ سانپ، برازیل کا قوس قزح والا سانپ، ایمیلینسٹک برمیز پائتھن، شیلڈ ٹیل سانپ، ایمرالڈ ٹری بووا، ٹیکساس کا سفید چوہا سانپ، ہنڈورا کا دودھیا سانپ اور مشرقی انڈیگو چوہا سانپ بالترتیب 10 خوبصورت ترین سانپوں میں شامل ہیں۔