گانا ایسا ہونا چاہئے جو لوگوں کو برسوں یاد رہے: راحت فتح علی خان

Last Updated On 09 November,2019 08:17 am

لندن: (روزنامہ دنیا) گلوکارراحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ گانا ایسا ہونا چاہئے جو لوگوں کو برسوں یاد رہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں راحت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کے ساتھ اپنے گانوں کا موازنہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ اوریجنل کے ساتھ تو موازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا کیونکہ اوریجنل کا سحر اتنا ہوتا ہے کہ لوگ اس سے نکل ہی نہیں پاتے۔

رشک قمر کوری میک کرنے کے حوالے سے راحت فتح علی خان نے کہا یہ روایتی گانا نہیں بلکہ ایک غزل ہے۔ کئی لوگ تو اسے کمر ہی سمجھے جا رہے تھے جب کہ یہاں قمر سے مراد چاند ہے۔