مانگا منڈی: سڑک کراس کرتی خاتون ٹریلر کی زد میں آ گئی، موقع پر جاں بحق

Last Updated On 08 November,2019 04:33 pm

مانگا منڈی: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے رائے رنڈ روڈ روسہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے خاتون کو کچل ڈالا۔

دنیا نیوز کے مطابق رائے ونڈ روڈ روسہ سٹاپ کے قریب تیزرفتار ٹریلر نے سڑک کراس کرتے خاتون کو کچل ڈالا، خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ ٹریلر ڈرائیور ٹریلر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق جابحق ہونے والی خاتون کی شناخت رخسانہ بی بی کے نام سے ہوئی اور رائے ونڈ کی رہائشی ہے، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اور ٹریلر کو اپنے قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔