صنعتکار کو 50 لاکھ بھتے کی خاطر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، 3 ملزمان گرفتار

Last Updated On 07 November,2019 08:54 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) سہانے مستقل کی خاطر نوجوان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین نوعیت کی وارداتیں کرنے لگے، گوجرانوالہ میں 50 لاکھ روپے بھتے کی خاطر صنعتکار کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے تین ملزمان کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ڈسکہ کے رہائشی یاسر اور اس کے دوست کامران نے بیرون ملک جانے کے لئے صنعتکار غلام فرید سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا جبکہ انکار پر ملزمان نے صنعتکار پر دو بار قاتلانہ حملہ بھی کیا۔

پولیس نے ملزمان یاسر، کامران اور فیض احمد کے خلاف اقدام قتل اور بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ درج کر کے سائنٹیفک انداز میں تفتیش کی اور موبائل فون کی مدد سے انہیں گرفتار کر لیا۔ راتوں رات دولت مند ہونے کی خواہش نے نوجوانوں کو بے راہ روی کی طرف دھکیلا۔