گوجرانوالہ: انٹر ڈسٹرکٹ پنجاب تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد، 300 کھلاڑیوں کی شرکت

Last Updated On 22 October,2019 03:16 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں انٹر ڈسٹرکٹ پنجاب تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ صوبے بھر سے 300 کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

سپورٹس کمپلیکس میں انٹر ڈسٹرکٹ پنجاب تائیکوانڈو چمپئین شپ کا انعقاد ہوا جس میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے سات سال سے لے کر اٹھارہ سال تک کی عمر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، کھلاڑیوں نے ان مقابلوں کے لیے خوب تیاری کر رکھی تھی۔

ان مقابلہ جات میں کھلاڑی اپنے مخالف کو چت کرنے کے لیے پنچ اور کک مارتے کھلاڑیوں کے ساتھ آنے والے ان کے کوچز اور ساتھیوں نے میچ جیتنے کے لیے اپنے اپنے کھلاڑیوں کی ہمت بندھائی جبکہ اس موقع پر چھوٹے بچوں نے جسمانی لچک کا شاندار عملی مظاہرہ پیش کیا۔

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انہیں اگر سہولیات دی جائیں تو وہ دنیا بھر میں اس کھیل میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
 

Advertisement