جنوبی وزیرستان: ڈاکو 1.20 کروڑ روپے کے چلغوزے لوٹ کر لے گئے

Last Updated On 07 November,2019 06:32 pm

جنوبی وزیرستان: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں گودام سے ڈاکو 23 بوریاں چلغوزے کی لوٹ کر لے گئے۔

جنوبی وزیرستان میں مسلح نقاب پوش رات 12 بجے گودام کی دیوار کو پھلانگ کر داخل ہوئے۔ گودام میں موجود چوکیدار اور دوسرے افراد پر اسلحہ تان کرخاموش کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح نقاب پوشوں نے اسلحہ کی نقدی اور موبائل بھی چھین لیے۔ مسلح افراد نے ڈبل کبین میں سوار ہوکر چلغوزی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوٹی ہوئی چلغوزے کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ متاثرہ تاجر نے سٹی تھانہ وانا میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر کٹوادی۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی۔

گودام مالکان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈاکوؤں کو جلد نہ پکڑا گیا تو ہم وانا بائی پاس روڈ بند کردیں گے۔